مشرق وسطی

غزہ میں ایک اور صحافی الغرابلی شہید، شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 123

شیعہ نیوز: ذرائع کے مطابق فلسطینی صحافی رزق الغرابلی غزہ میں صیہونیوں کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اعلان کررہا ہے کہ ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رزق الغرابلی گذشتہ روز خان یونس میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں جام شہادت نوش کرگئے۔

الغرابلی کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 123 صحافیوں تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی طیاروں کا شام پر دوبارہ حملہ، کئی بے گناہ شہری شہید و زخمی

الغرابلی خان یونس گورنری (غزہ کی پٹی کے جنوب میں) میں شہریوں کے گھروں پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

منگل کو غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے خان یونس پر اسرائیلی حملے میں صحافی رزق الغرابلی کی شہادت کا اعلان کیا۔

دفتر نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ رزق الغرابلی کی شہادت کے ساتھ ہی صحافتی برادری کے شہداء کی تعداد 123 ہو گئی۔

سوموار 29 جنوری کو غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے خلاف قابض فوج کی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک 122 صحافی شہید ہو گئے ہیں۔

صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن نے غزہ کی پٹی کے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صحافیوں سمیت شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے جرائم کے حوالے سے یورپی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سوموار کو برسلز میں یورپی یونین دفتر کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button