
یمن کا ایک اور میزائل حملہ، اسرائیل میں خطرے کی گھنٹیاں بج
شیعہ نیوز: یمنی فوج نے صہیونی علاقے اشدود پر میزائل حملہ کیا جس کے بعد صہیونی دفاعی اداروں میں کھلبلی مچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ کیا ہے، جس کے بعد مقبوضہ فلسطین کے ساحلی شہر اشدود میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔
اسرائیلی میڈیا ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اسرائیلی حدود میں داخل ہوتے ہی گرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : جرمن سوشلسٹ رہنما کی اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق، اشدود کے مشرقی علاقوں میں اچانک میزائل حملے کے بعد شہریوں کو پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر نقصان کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے، تاہم بعض رپورٹس کے مطابق حملے کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری حملوں کے بعد، یمن کی مسلح افواج نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل پر میزائل حملے شروع کر رکھے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور تجارتی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔