مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مغربی پٹی کے البیرہ علاقہ میں اسرائيلی فوج نے فائرنگ کرکے 26 سالہ فلسطینی جوان کو شہید کردیا ہے۔ 26 سالہ فلسطینی جوان محمد عیسی عباس کو رملہ کے البیرہ علاقہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے.

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج وقتا فوقتا مغربی کنارے کے اندر حملہ آور کارروائی کرتی رہتی ہے، اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں ہو جاتی ہیں۔ نابلس میں اسرائیلی پولیس کے حملوں اور قبضے کی کارروائیوں کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے معمول بن چکے ،جب کہ اسرائیلی پولیس ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ براہ گولیاں بھی برساتی رہتی ہے۔

گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے 31 سالہ فلسطینی جمیل کیال شہید ہوگیا تھا۔ ایک طرف فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری طرف عرب حکمراں اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات اور دوستی قائم کرنے میں مصروف ہیں۔ خلیج فارس کی عرب ریاستوں پر اسرائيل نے خاموش قبضہ کا متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button