پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی میں لاقانونیت اور بدامنی کے واقعات میں ایک اور شیعہ عزادار شہید

شیعہ نیوز:کراچی میں لاقانونیت اور بدامنی کے واقعات میں روک تھام نہ ہوسکی ۔

تین دن میں مسلسل دو واقعات رونما ہوئے جس میں ایک ذاکر اہلبیت اور عزادار امام حسین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تین روز قبل ذاکر اہلبیت سید جواد حیدر زیدی کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے ۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شیعہ عزادار سید مرتضیٰ حسین رضوی کو شیعہ شناخت پر شہید کیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ شہیدِ کربلا انچولی میں ادا کردی گئی ہے۔

مومنین نے اس موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین دہائیوں سے ٹارگٹ کلنگ کے افسوس ناک واقعات رونما ہوئے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔

دہشت گرد اور ملک دشمن افغانیوں کی طرح تکفیری عناصر کو بھی عبرت کا نشان بنائے اور انہیں طاقت کے مراکز میں بلاکر حوصلہ افزائی نہ کی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button