
یمن کے دارالحکومت صنعاء پر ایک بار پھر زور دار دھماکہ
شیعہ نیوز: ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
المیادین کے مطابق صنعاء کے مختلف مقامات پر شدید فضائی حملہ کیا گیا ہے۔ ابھی تک حملے کے اہداف کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کی دفاعی ٹیکنالوجی تصور سے زیادہ ترقی یافتہ ہے، امریکی جریدے
یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے 21 ستمبر پارک کو ہدف بنایا ہے۔
بعض ذرائع کے مطابق ان حملوں میں صہیونی حکومت کا ہاتھ نہیں ہے۔ صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ صنعاء پر ہونے والا تازہ ترین حملہ امریکہ نے کیا ہے۔
بعض مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ حملوں میں صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دیگر فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کل صہیونی حکومت کی جانب سے صنعاء اور الحدیدہ پر حملے کے جواب میں یمنی فوج نے تل ابیب پر بلیسٹک میزائل حملہ کیا تھا۔