مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں دہشت گردی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

شیعہ نیوز:عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی نے نینوا میں ایک دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کردیا۔

یہ گروہ شہرنینوا میں سیکورٹی اہداف اورعوام کو حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا۔ الحشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی میں عراق کے مختلف سیکورٹی و انٹیلی جینس اداروں نے شرکت کی۔ اس کارروائی کے دوران چھے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس گروہ کے کچھ بچے ہوئے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button