مشرق وسطی

ترکی کا ایک اور فوجی کاروان شام میں داخل

شیعہ نیوز: فوجی سازوسامان سے لیس 25 گاڑیوں پر مشتمل کاروان شام کے شمالی صوبے ادلب میں ترکی فوجی اڈے کی طرف گیا ہے۔

شام پر ترکی کی فوجی یلغار کے بعد گزشتہ سال 9 اکتوبر کو بھی بڑی تعداد میں ترک فوجی بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شام میں داخل ہوئے تھے۔

شام میں ترکی کے فوجیوں کی دراندازی کا مقصد اپنے غیرقانونی فوجی اڈوں کی تقویت اور ترک نواز دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنا ہے جو آئے دن مقامی لوگوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائياں کرتے رہتے ہيں۔

بتایا جاتا ہے کہ شام کے شمالی صوبے ادلب میں موجود ترک نواز دہشت گرد گروہ اس صوبے کی بنیادی اور حیاتی نوعیت کی تنصیبات کو تباہ کرکے مقامی لوگوں کو اس علاقے سے جبری کوچ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اوراب تک ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے مقامات کی جانب کوچ کرگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button