مشرق وسطی

غزہ میں جنگ کے خاتمے کی صورت میں کاروائیاں روک دی جائیں گی، انصار اللہ

شیعہ نیوز: یمن کی انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ انصار اللہ کا فوجی آپریشن مکمل طور پر قانونی اور اخلاقی بنیادوں پر استور ہے جس کا ہدف انسانی حقوق اور آزادی کا تحفظ ہے اور یہ اسی صورت میں رکے گا جب غزہ کی پٹی پر جارحیت اور محاصرہ روک دیا جائے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’امریکہ کی طرف سے انصار اللہ کی کارروائیوں کو دہشت گرد قرار دینے کا مقصد غزہ میں اسرائیل کی طرف سے امریکہ کی حمایت سے کی جانے والی حقیقی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے۔‘‘

یمن کے انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے بیان میں کہا گیا کہ انصار اللہ کے مطالبات منصفانہ، منطقی اور واضح ہیں۔ غزہ پر حملے بند کر کے اس کے مکینوں سے محاصرہ ختم کیا جائے تو ہم بھی اپنی فوجی کارروائیاں بند کر دیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن اپنے مفادات کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے انسانی حقوق سے متعلق دوہری پالیسی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

انصار اللہ نے کہا کہ ہم امریکی یونیورسٹیوں اور مغربی ممالک میں پرامن طلبہ تحریکوں کو سراہتے ہیں جو غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button