مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

انصار اللہ یمن اپنے بنائے ہوئے ہتھیاروں سے لڑ رہے ہیں، احمد الامام

شیعہ نیوز: انصار اللہ یمن کی ایرانی فوجی مدد کے بارے میں مغربی دعووں کے سلسلے میں سوال کے جواب میں، ایران میں انصار اللہ یمن کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ خدا کی مدد سے، ہم نے انصار اللہ کے صنعا میں داخل ہونے اور یمن پر سعودی عرب کے حملوں سے قبل ہی دیسی ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی تھی۔

ایران میں انصار اللہ یمن کے خصوصی نمائندے احمد الامام نے 20 جولائی کو ایک پریس کانفرنس میں خطے کی موجودہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے ایران کو 12 روزہ جنگ میں فتح پر مبارکباد پیش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی ممالک غزہ کے عوام کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، عمان کے مفتی اعظم کا مطالبہ

اس سوال کے جواب میں کہ مزاحمتی محور کا ایک مضبوط عنصر دیسی ہتھیاروں کی تیاری میں خود کفیل ہونا ہے، جب کہ امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر یمن میں ہتھیار بھیجنے کا الزام لگایا ہے، لہذا یمن کے دیسی ہتھیاروں کے بارے میں کچھ بتائیں، انہوں نے کہا کہ خدا کی مدد سے، ہم نے انصار اللہ کے صنعا میں داخل ہونے اور یمن پر سعودی عرب کے حملوں سے قبل ہی دیسی ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی تھی۔

یمنی عوام پر محاصرے کے اثرات کے بارے میں احمد الامام نے کہا کہ یمنی عوام زراعت میں خود کفیل ہیں اور یمنی عوام کو سب سے زیادہ نقصان میڈیسن کے شعبے میں پہنچا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ آج لبنان اور عراق میں مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کی بات ہو رہی ہے اور بعض لوگ یمن کے لیے بھی ایسا کہ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یمن میں ہتھیاروں کو ختم کرنا ناممکن ہے، تمام یمنیوں کے پاس ہتھیار موجود ہیں، اور یہ ہرگز فوج سے مخصوص نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button