پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انصار حسینی نے کربلا میں ایثار و وفا کا ایسا باب رقم کیا جس کی مثال نہیں ملتی، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز:معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کربلا میں جناب سید الشہدا امام حسین (ع) اور ان کے رفقا کی قربانی نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حق و صداقت کے پرچم کو سربلند کردیا، اسلام کی راہ میں کربلا والوں کی قربانیاں تاریخ بشریت کا ایک سنہرا باب ہیں۔ کراچی کے امام بارگاہ شریکتہ الحسینؑ میں محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ انصار حسینی نے کربلا میں ایثار وفا کا ایک ایسا باب رقم کردیا جس کی مثال نہیں ملتی، کربلا دنیا بھر کے مظلوموں کو حوصلہ عطا کرتی ہے، کربلا عالم اسلام کے اختلاف نہیں بلکہ اتحاد وحدت کا مرکز ہے اور اسلام کے دفاع کا سب سے بڑا مورچہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button