
انصار اللہ نے امریکی دعوے کو من گھڑت قرار دے دیا۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے میزائل کے پرزوں سے بھری کشتی کو روکنےکے امریکی دعوے کو من گھڑت قراردیا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نےمیزائل کے پرزوں سے بھری کشتی کو روکنےکے امریکی دعوے کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ کیسے ممکن ہے کہ جہاں یمن کی بحری بری اور فضائی حدود حملہ آور ممالک کے قبضے میں ہوں اور یمن پرحملہ آور ممالک حتی تیل، دواؤں اور غذائی مواد والی کشتیوں کو داخل نہیں ہونے دیں ایسے میں کیسے میزائل کے پرزوں سے بھری کشتی اس ملک میں داخل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ یمنی فوج اور قبائل اپنے ڈرون اور میزائلوں کے ذریعہ سعودی عرب پر مہلک ضربیں لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن سے فوج واپس بلا لینے کے سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ سوڈانی فوج کو واپس بلا لینے کا فیصلہ یمن میں مزید خونریزی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔
سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے جمعہ کو اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ سوڈانی فوجیوں کو یمن سے اپنے ملک واپس لوٹ آنا چاہئے کہا تھا کہ یمن کا بحران فوجی طریقے سے نہیں بلکہ سیاسی طریقے اور بات چیت کے ذریعے حل ہوگا اور سوڈان اب اس کے بعد یمن میں اپنے بھائیوں کےساتھ بحران کے پرامن حل میں تعاون کرے گا۔
انصار اللہ کے رکن نے امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کو دیئے جانے والے مہلک ہتھیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکی اور اسرائیلی ہتھیاروں کے ذریعہ یمن کے نہتے عربوں کا قتل عام کررہا ہے۔
محمد علی الحوثی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر یمن پر اپنے حملوں کو روک دیں۔s