انصار الله یمن کی جانب سے صالح العاروری کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت
شیعہ نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله نے بیروت کے اطراف میں حماس کے ڈپٹی پولیٹیکل بیورو چیف صالح العاروری کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
انصار الله نے مزید کہا کہ امریکی حمایت کے بغیر صیہونی حکومت اس طرح کی کارروائی کرنے کی جرات نہیں رکھتی۔
اسرائیل کی اس مذموم کارروائی پر انصار الله یمن نے کہا کہ صالح العاروری کا قتل صیہونی حکومت کے دیوالیہ پن اور انحطاط کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسری جانب یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن نے حماس تنظیم کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ کے قتل میں صیہونی حکومت کے نئے جرم کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مصر نے بھی امریکی بحیرہ احمر کے اتحاد میں شرکت سے انکار کر دیا
فارس نیوز کے مطابق یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس نے ایک بیان کے ذریعے باضابطہ طور پر صالح العاروری کی شہادت کی خبر دی۔
اس بیان میں واقعے کی تفصلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جنوبی لبنان میں حماس کے دفتر پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں محمد صالح العاروری سمیت القسام بریگیڈ کے دو کمانڈر شید ہو گئے۔
صالح العاروری کا قتل تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور اسرائیل کی وحشیانہ سطح کی نشان دہی کرتا ہے۔