مشرق وسطی

انصار اللہ کی سعودی عرب کو کھلی دھمکی، شدید حملوں کے لئے تیار

شیعہ نیوز:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے جارح سعودی – اماراتی اتحاد کو خبردار کیا ہے کہ وہ جتنی زیادہ جارحیت اور یمنی عوام کا محاصرہ جاری رکھیں گے، اتنی ہی سخت، بڑی اور تکلیف دہ حملوں کے لئے تیار رہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے جمعرات کے روز تاکید کی کہ ملکی افواج ظالم اور جابر دشمن کا مقابلہ کریں گی۔

محمد علی الحوثی نے متعدد یمنی کمانڈروں کی پاسنگ آوٹ کی تقریب کے دوران کہا کہ ڈویژن کے کمانڈر، مسلح افواج اور عوامی کمیٹیوں اور سیکورٹی فورسز کے دیگر ہیروز کی طرح دشمنوں کی سازشوں کے خلاف مضبوط گڑھ ہیں۔

المسیرہ نیوز نیٹ ورک نے یمنی عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آج یمن کو ایک ایسی بین الاقوامی سازش کا سامنا ہے جو صرف اس ملک کی سرزمین تک محدود نہیں ہے بلکہ پوری امت اسلامیہ کو اس میں ملوث کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے سعودی – اماراتی جارح اتحاد کے ممالک کو بھی خبردار کیا اور کہا کہ ہم ان لوگوں سے کہتے ہیں جنہوں نے ہمارے ملک پر حملہ کیا ہے کہ آپ جتنا زیادہ جارحیت اور ہماری قوم کا محاصرہ کرتے رہیں گے، آپ کو اتنا ہی سخت، بڑا اور زیادہ تکلیف دہ حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمنی افواج دشمن اور اس کی سازشوں سے خوفزدہ نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یمنی فورس خدا پر یقین اور بھروسہ رکھتی ہے، دشمن، امریکہ اور اسرائیل پر انحصار کرتا ہے، ہماری افواج کا ہتھیار ایمان اور صبر ہے لیکن دشمن امریکہ کے ہتھیار پر ایمان رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی افواج یمن کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرتی رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button