اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کی قومی اسمبلی میں بھی امریکہ مخالف نعروں کی گونج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے شہروں اور گلی کوچوں کے بعد اب پاکستان کی قومی اسمبلی میں بھی امریکہ مخالف نعروں کی گونج سنائی دینے لگی، اراکین اسمبلی کی جانب سے’’ جو امریکہ کا یار ہے، غدار ہے غدار ہے‘‘ کے نعرے گونجتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہونا تھی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے تحریک عدم اعتماد کو امریکی ایجنڈہ قرار دیا اور اسے امریکہ کی جانب سے پاکستان میں مداخلت قرار دیتے ہوئے آئین کے آرٹیکل ۵ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

اس موقع پر اراکین اسمبلی نے ’’جو امریکہ کا یار ہے غدار ہے غدار ہے ‘‘ کے زور دار نعرے بلند کیے۔

جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی اسے پاکستان میں امریکی کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے تھریک عدم اعتماد کو رول آؤٹ کردیا۔

یاد رہے کہ ملت تشیع پاکستان گزشتہ 40 سالوں سے زائد عرصے سے سرزمین پاکستان میں امریکی مداخلت کی خلاد امریکہ مردہ باد اور امریکہ مخالف نعرے لگاتی رہی ہے اور آج قومی اسمبلی سمیت پورے پاکستان میں امریکہ مردہ باد اور اس کے حواریوں کے خلاف غدار کے نعرے بلند ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button