دنیا

انور ابراہیم کو ملائیشیا کا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے

شیعہ نیوز:تازہ ترین خبروں کے مطابق انور ابراہیم کو ملائیشیا کا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔

75 سالہ انور ابراہیم سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے ملائیشیا کے 10ویں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

قبل ازیں ملائیشیا کے الیکشن کمیشن کے سربراہ عبدالغنی صالح نے پوتراجایا میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہفتہ 19 نومبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والی اتحادی جماعتوں میں سے کسی نے بھی ایوان زیریں میں اکثریت حاصل نہیں کی۔

ملائیشیا کے اخبار "نیو سٹریٹس ٹائمز” نے بھی ان کا حوالہ دیا اور لکھا: "انتخابی نتائج کے مطابق، کسی بھی اتحاد نے مطلوبہ ووٹوں کا 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کیا۔” ایوان نمائندگان میں 222 نمائندے ہیں اور حکومت بنانے کے لیے اتحاد کو کم از کم 112 نشستوں پر کامیاب پونا پڑتا ہے۔

اب تک ایوان زیریں کے 219 ارکان کے ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے، جن میں سے ’’امید کے اتحاد‘‘ نے 76 نشستیں حاصل کیں، قومی اتحاد نے 73 نشستیں حاصل کیں، اور وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کی قیادت میں نیشنل فرنٹ نے 30 نشستیں حاصل کیں۔

10 اکتوبر کو اسماعیل صابری یعقوب نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے سیاسی استحکام بحال ہوگا اور ایک مستحکم کابینہ تشکیل پائے گی۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران، ملائیشیا میں دو وزرائے اعظم تبدیل ہوئے، موجودہ سربراہ مملکت نے اپنی پارلیمانی اکثریت کھونے کی وجہ سے اپنے پیشرو کے مستعفی ہونے کے بعد اقتدار سنبھالا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button