مشرق وسطی

ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل دیئے جانے کا ہر دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے، کنعانی

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران سے روس کو بیلسٹک میزائل دیئے جانے کے دعووں کو جھوٹا اور بے بنیاد کہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے یوکرین جنگ میں مداخلت کے جھوٹے بہانے کے ساتھ ایران کے خلاف یورپی یونین کے نمائندے کے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر یوکرین جنگ کے حوالے سے ایران کے شفاف موقف کی یاد دہانی کراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پوپ فرانسس نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل عام کی مذمت کی

انھوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل فروخت کئے جانے کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

ناصر کنعانی نے ایران کے خلاف اس حوالے سے جھوٹے اور تخریبی بیانات اور معاندانہ موقف کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نصیحت ہے کہ یورپی یونین غلط اطلاعات کی بنیاد پر ایران کے خلاف الزام تراشی سے پرہیز کرے ۔

ترجمان وزارت خارجہ نے مغرب والوں کے پابندی کے تخریبی حربے کے بارے میں کہا کہ افسوس کہ بعض مغربی فریقوں کو پابندی لگانے کی عادت پڑگئی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پابندی لگانے کی عادت نہ صرف یہ کہ مشکلات کے حل میں کوئی مدد نہیں کرتی بلکہ خود مشکلات کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button