مشرق وسطی

اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایران

شیعہ نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ صیہونی رژیم کے کسی بھی غیر دانشمندانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ صیہونی حکومت ہمیشہ خطے کے ممالک کے لئے خطرہ رہی اور اس رژیم کی گیدڑ بھبکیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔

امام خمینی مستضعفین کے بارے میں اسٹریٹجک نقطہ نظر رکھتے تھے، ایرانی نائب صدر

انوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے کسی بھی غیر دانشمندانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

بقائی نے کہا کہ صیہونی رژیم اور امریکہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف سیاسی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت خطے کے استحکام کے لئے ایک مستقل خطرہ ہے جو مسلسل تنازعات اور جنگوں کو ہوا دے رہی ہے جب کہ امریکہ اس رژیم کا آلہ کار بن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button