مشرق وسطی

فلسطین میں امریکہ کی ہر قسم کی مداخلت کا فوجی جواب دیا جائے گا، النجباء

شیعہ نیوز: عراق کی مقاومتی تحریک "النجباء” کے سیکرٹری جنرل نے ایک بار پھر صیہونی رژیم کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بھائیوں اور عزیزوں سے جمعے دن ہونے والے عظیم اجتماعات میں شرکت کا مطالبہ کرتا ہوں۔ تمام عزیزان اپنے ہاتھوں میں فلسطینی و عراقی پرچم لے کر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر اسرائیل نے جنگ کو وسعت دینے کی کوشش کی تو مقاومت کے ڈرونز اور میزائل اپنی قدرت کی جھلک دکھلائیں گے۔ انہوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کی دراندازی کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اسنیچر کی صبح سے فلسطینی مقاومتی فورسز نے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر طوفان الاقصیٰ آپریشن کا آغاز کر دیا تھا، جس میں ابھی تک 800 سے زیادہ صیہونی ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button