انجمن امامیہ بلتستان کی لینڈ ریفارمز بل پر آل پارٹیز کانفرنس
انجمن امامیہ بلتستان نے لینڈ ریفارمز بل پر اپنا مسودہ تیار کرنے کا اعلان کیا تھا جسے آج تمام اسٹیک ہولڈرز کے سامنے پیش کر کے اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا
شیعہ نیوز: انجمن امامیہ بلتستان نے لینڈ ریفارمز بل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی، اے پی سی میں لینڈ ریفارمز بل پر وکلاء اور عمائدین کی طرف سے تیار کردہ مسودے کو پیش کیا جائے گا۔
آل پارٹیز کانفرنس سکردو کے مقامی ہوٹل میں اتوار کو صبح دس بجے بلا لی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے زمینی اصلاحات بل کا مسودہ منظرعام پر لایا گیا تھا جس کے خلاف عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان اقرار حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا
مختلف سٹیک ہولڈرز کی جانب سے بل کو مسترد کرنے کے بعد حکومت نے بل کی اسمبلی سے منظوری موخر کر دی تھی۔ جس کے بعد انجمن امامیہ بلتستان نے لینڈ ریفارمز بل پر اپنا مسودہ تیار کرنے کا اعلان کیا تھا جسے آج تمام اسٹیک ہولڈرز کے سامنے پیش کر کے آل پارٹیز کانفرنس سے اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا جس کے بعد اسے حکومت کو بھیجوایا جائے گا تاکہ عوامی امنگوں کے عین مطابق حکومت لینڈ ریفارمز بل میں تبدیلی لا سکے۔