اہم پاکستانی خبریں

سندھ میں محرم کے دوران فوج اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری

شیعہ نیوز: سندھ میں محرم الحرام کے دوران فوج اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر صوبے میں فوج، رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فوج اور ایف سی سول انتظامیہ کے حکم پر فوری کسی بھی علاقے کا کنٹرول سنبھال سکتی ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء سیکشن 4 اور 5 کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ میں فوج تعینات ہوگی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیا جارہا ہے، فوج کی تعیناتی وہاں کے زمینی حالات کے پیش نظر کی جائے گی، صوبوں کو تعیناتی کا اختیار ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے فوجی حکام سے رابطہ کرلیا، محرم میں فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ متعلقہ فریقین کے باہمی مشورے سے فوجی دستے ضرورت کے مطابق تعینات ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button