اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ اے پی ایس بھولے ہیں نہ بھلایا جاسکتا ہے،جنرل قمر باجوہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس بھولے ہیں نہ بھلایا جاسکتا ہے، اس دہشتگردی میں ملوث 5 دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں کہا کہ سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، اے پی ایس قتل عام کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے لمبا سفر طے کیا، پاکستان کی امن و سلامتی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔

سانحہ اے پی ایس میں ملوث 5 دہشت گردوں کو دسمبر 2015ء میں پھانسی دی گئی، ان میں خیبر ایجنسی کے مجیب الرحمان عرف علی، سبیل عرف یحیٰی، درہ آدم خیل کا حضرت علی، تاج محمد ولد الف خان اور مولوی عبداسلام ولد شمسی شامل ہیں، ان تمام کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button