اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اے پی ایس کے معصوم شہید بچے کی ماں کی عمران خان سے دہائی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ آرمی پبلک اسکوم پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچے کی ماں کی وزیر اعظم عمران خان سے دہائی۔ مجھے میرے بچے کے خون کا انصاف چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ آرمی پبلک اسکول از خود نوٹس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر معصوم شہداء کےوالدین شدت غم سے نڈھال دکھائی دیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں بڑی خبر، عمران خان حکومت اور لاکھوں پاکستانیوں کی قاتل کالعدم ٹی ٹی پی میں مفاہمت کا انکشاف

غش کھاتی اور دہاڑے مارتی مائیں بین کرتی رہیں۔ اپنے پیارے شہید بچوں کی تصاویر تھامی مائیں انصاف کی بھیک مانگتی دکھائی دیں،انتہائی دلخراش مناظر نے رونگٹے کھڑے کردیئے۔

اس موقع پر ایک شہید بچے کی ماں جو فرط جذبات سے بےقابو تھی چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ ہم نے اپنے لخت جگرکھوئے ہیں،اللہ نہ کرے کہ اوروں کے بچے بھی اسی طرح جائیں،کسی نےاس خاتون کو صبر کی دعا دی تو اس ماں نے کہا کہ میرے لیئے صبر کی دعا نہ کرو ، مجھے صبر ملے تو میں گھرمیں گمبل اوڑھ کر سو جاؤں گی۔ مجھے صبر نہیں عدل وانصاف چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button