
اقوام متحدہ کے 12 یورپی ممالک کی سعودی عرب کی مذمت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 12 ممالک نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ یورپی ممالک ہیں جنھوں نے سعودی عرب کی انسانی حقوق کو پامال کرنے کے سلسلے میں سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انسانی حقوق کونسل کے رکن ممالک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے صحافیوں ۔ حریت پسندوں اور عام شہریوں کا قافیہ حیات تنگ کردیا ہے اور ان میں سے اکثر کو قید میں بند کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ جمال خاشقی استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں کسی ذاتی کام کے لئے آئے جہاں سعودی عرب کے اہلکاروں نے اسے اغوا کرنے کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کردیا ۔
سعودی عرب پہلے جھوٹ کا سہارا لیکر قتل سے انکار کرتا رہا لیکن بعد میں اس نے ٹھوس شواہد کی موجودگی میں جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرلیا۔ لیکن اس کے جنازے کو آج تک خاشقجی کے اہل خانہ کی تحویل میں نہیں دیا۔