دنیاہفتہ کی اہم خبریں

اقوام متحدہ کے سامنے بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف سخت احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریر کے دوران اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے باہر ہزاروں لوگوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان نے جس طرح آپ کا مقدمہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پیش کیا ہے، اس سے بھارت کے ہوش اڑ گئے ہیں۔

مظاہرے میں کشمیریوں، سکھوں اور پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر ہزاروں افراد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد اور ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے ایڈولف مودی جیسے القابات دیئے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ریاستی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کو یکجا ہونے کا درس دیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کو مسلسل 55ویں محصور کرکے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے کے حوالے سے ایک لفظ اپنی تقریر میں شامل نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button