مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عرب امارات کی پاکستان سمیت دس ملکوں کے لئے وزٹ ویزہ پر پابندی

شیعہ نیوز : متحدہ عرب امارات نے ایک تازہ اقدام کے تحت دس ملکوں کے لئے وزٹ ویزہ جاری کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے دس ممالک کے لئے وزٹ ویزوں پر عملی طور پر پابندی لگادی ہے، بظاہر اس کی وجہ بڑھتے کورونا کیسز پر پابندی بتایا گیا ہے، تاہم ہندوستان جو دنیا میں کورونا کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، اس کا نام پابندی والی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 10 ملکوں کے شہریوں کیلئے وزٹ ویزے بند کردئیے ہیں، ان میں پاکستان ،ترکی،ایران، یمن، شام، عراق، صومالیہ، لیبیا، کینیا اور افغانستان شامل ہیں، یو اے ای نے تمام ائیر لائنز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لئے لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب ابوظبی کی فضائی کمپنی اتحاد ائرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز آیندہ برس سے کرے گی۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ تل ابیب کے لیے پروازوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔

ٹرمپ کی سینچری ڈیل اور قدس شریف کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کا سلسلہ جاری ہے، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امارات کی اسرائیل نوازی پرکڑی تنقید کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button