مشرق وسطی

عرب امارات کی پہلی کمرشل پرواز اسرائیل پہنچ گئی

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات سے پہلی کمرشل پرواز سیاحوں کے ایک وفد کو لیکر اسرائیل کے دارالحکومت پہنچ گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کی پرواز نمبر 9607 دبئی سے 8 رکنی سیاحتی وفد کو لیکر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے ایئرپورٹ بین گوریون پہنچ گئی جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

دریں اثناء اتحاد ایئر ویز کا بوئنگ طیارہ 787 ڈریم لائنر آج ہی اسرائیلی وفد اور سیاحوں کو لے کر ابوظہبی ائیرپورٹ پہنچ گیا، یہ وفد ملکی دورے کے بعد 21 نومبر کو اسرائیل کے لیے دوبارہ روانہ ہو جائے گا۔

اتحاد ایئر ویز کا کہنا ہے کہ وہ جلد دونوں ممالک کے درمیان عام شہریوں کے لیے بھی پروازوں کو آغاز کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہفتے میں 28 پروازوں کا امکان ہے۔ جس کے لیے عبرانی زبان میں ایک ویب سائٹ بھی لائی جائے گی۔

قبل ازیں 23 ستمبر کو اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز متحدہ عرب امارات پہنچی تھی جس میں اہم اسرائیلی حکام موجود تھے۔ یہ پیشرفت اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 13 اگست کو سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے بعد ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان امریکہ کی ثالثی میں ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی درآمدی اشیاء پر عائد پابندی کو ختم کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button