مشرق وسطی

عرب وزرائے خارجہ کا شام کی عرب لیگ میں واپسی سے اتفاق

شیعہ نیوز:عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے ایک ایسے وقت میں کہ جب سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب سربراہی اجلاس کے انعقاد میں دو ہفتے سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے، قاہرہ میں شام کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔

سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ نے رپورٹ دی ہے کہ عرب لیگ کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں رکنیت بارہ سال تک معطل رکھنے کے بعد شام کی مشروط واپسی سے اتفاق کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق اس فیصلے کے مسودے میں کہ جسے بعد میں باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا، آیا ہے کہ آج سات مئی سے عرب لیگ کے اجلاسوں میں شامی وفود دوبارہ شرکت کریں گے۔

عرب لیگ نے نومبر دو ہزار گیارہ میں شام کی رکینت معطل کر کے اس پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button