مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کی عرب اسرائیل سازش ناکام

جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کی صیہونی و عرب سازش ناکام ہوگئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونیوں اور تکفیری عربوں کی آنکھ میں کھٹکنے والے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کی اسرائیلی و عرب سازش ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شام و عراق میں داعش کی شکست کے ذمہ دار اور گریٹر اسرائیل کی راہ میں بڑی رکاوٹ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کی صیہونی و عرب سازش ناکام ہوگئی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلیجنس ٹیم کے سربراہ حسین طیب کے مطابق عرب اور صیہونی انٹیلیجنس نے سالوں کی محنت کے بعد ایک سازش تیار کی جس میں انہیں ایک ٹیم کو خریدنا تھا کہ وہ ایران میں قاسم سلیمانی کے مرحوم والدکے حسینیہ کے قریب گھرخریدے اور زیر زمین سرنگ کھود کر 350 سے 500 کلو گرام تک بارودی مواد اس حسینیہ میں پہنچائے اور اس سال ستمبر میں 9 یا 10 محرم کو یہاں دھماکہ کرے کیونکہ جنرل قاسم سلیمانی ہر سال عاشورہ یہیں کرتے ہیں۔

حسین طیب کا کہنا ہے کہ یہ سب افراد ہماری انٹیلیجنس کی نظروں میں تھے جب سے صیہونی و عرب انٹیلیجنس نے ایران کےایک پڑوسی ملک میں ان افراد کو ہائی پروافائل ٹریننگکیلیے منتقل کیا تھا تاکہ وہ اس سازش کو کامیاب بناسکیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکی فوج کی جھوٹی ہیبت میں کوئی دم خم نہیں ہے۔ قاسم سلیمانی

انہوں نے کہا کہ اس سازش کے ضمن میں ہماری انٹیلیجنس نے محدود اور سمارٹ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں اس دہشتگردی کرنے والے سیل کے تین کارندے دھرلیے گئے۔

حسین طیب کے مطابق گرفتار ہونے والوں نے انکشاف کیا کہ اس دہشتگردانہ کاروائی کے بعد ایران میں مذہبی لڑائی کی آگ کی کو چنگاری دی جانی تھی اور اسے داخلی اختلاف اور مخالف گروہ کی جانب سے بدلے کی کاروائی کا رنگ دیا جانا تھا۔

حسین طیب نے کہا کہ بحمداللہ ہمارے جوانوں نےصیہونی اور عربی انٹیلیجنس کی سالوں کی محنت کو ضائع کردیا اور یہ لوگ ہمارے جوانوں کے ہاتھوں ٹریپ ہوگئے قبل اس کہ وہ اس کاروائی کو انجام دیتے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں نے انکشاف کیا کہ وہ کچھ بڑا چاہتے تھے تاکہ ایرانی عوام کے خیالات اورداخلی معاملات کو درہم برہم کرسکیں۔

واضح رہے کہ نیو یارک ٹائمز نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں 2017 میں ہونے والی اسرائیل اور عرب انٹیلیجنس میٹنگ کا راز فاش کیا تھا جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button