مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عرب، مسلم اور علاقائی ممالک غزہ میں نسل کشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں، عراق

شیعہ نیوز: عراقی حکومت نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی اجتماعی نسل کشی کو روکنے کے لیے عرب، مسلم اور علاقائی ممالک سے ذمہ دارانہ کارروائی کا مطالبہ کیا۔

المیادین ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ عراقی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عرب دنیا، عالم اسلام اور خطے کے ممالک سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی روک تھام کے لئے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو ختم ہوجانا چاہئے، یہودی مذہبی رہنما خاخام وائس

عراقی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ میں اجتماعی نسل کشی کو روکنے کے لیے عرب، مسلمان اور علاقائی ممالک سے ذمہ دارانہ کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جس کا مقصد بین الاقوامی قوانین سے بے توجہی اور خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

عراقی حکومت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد خطے کو کشیدگی کے بھنور سے نکال کر امن و آشتی کے ساحل سے ہمکنار کرنا بھی ہے۔

عراقی حکومت کے بیان کے تسلسل میں کہا گیا ہے کہ ہم بعض ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو سراہتے ہیں۔ یہ اقدام ان بین الاقوامی طاقتوں کے جواب میں کیا گیا ہے جنہوں نے نہ صرف صیہونی دشمن کے حملوں کی حمایت کی یا ان کے خلاف خاموشی اختیار کی بلکہ غاصب حکومت کے جنگی جرائم کو جواز فراہم کرنے کی کوشش بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button