اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

عرب سفیروں کی ٹرمپ اعلامیے میں شرکت شرمناک ہے۔ اسماعیل ھنیہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ہر اس سمجھوتے کو مسترد کرے گی جس میں فلسطینی قوم کے حقوق پر سودے بازی کا اشارہ دیا گیا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک قضیہ فلسطین سے متعلق اپنے تاریخی اور اصولی موقف سے انحراف نہ کریں۔

قطر سے نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی طرف سے اعلیٰ اختیاراتی وفد غزہ بھیجنا خوش آئند اقدام ہے۔ اس سے قومی ڈائیلاگ کے نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔

انہوں نے گذشتہ روز واشنگٹن میں ٹرمپ کے صدی کی ڈیل کے اعلان پر شرکت کرنا شرمناک اور افسوسناک ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض عرب ممالک فلسطینیوں کے خلاف اس سازش میں شریک ہیں۔

انہوں نے عرب اقوام اور حکومتوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی کاز کے حوالے سے اپنے تاریخی اور اصولی موقف سے انحراف نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ صدر محمود عباس کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہمیں تمام فروعی اختلافات بھلا کر قومی اتفاق رائے پید کرتے ہوئے امریکہ کے سازشی منصوبے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button