مشرق وسطی

عرب ریاستوں کا اسرائیل سے تعلقات افسوسناک ہے: حماس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل فلسطین کے سلسلے میں کوئی بھی سیاسی راہ حل تسلیم نہیں کریں گے اور انکی جارحیتوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

آنادولی نیوز کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے بدھ کے روز ایک تقریر کے دوران حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ امریکی صدر جوبایڈن اور خود ساختہ صیہونی ریاست کے وزیر اعظم نفتالی بینت فلسطین کے سلسلے میں کسی قسم کے سیاسی راہ حل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ و جارحیت کی راہ میں ان دونوں کی پالیسیاں بدلنے والی نہیں ہیں۔ حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت غزہ اور مغربی کنارے میں اپنی جارحانہ پالیسیوں، فلسطینیوں کی زمین ہڑپنے اور انکے حقوق کی پامالی کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ میرا ماننا یہ ہے کہ اسرائیل کے سلسلے میں امریکہ کی پالسیوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کیوں کہ ان دونوں کے بہت سے مفادات آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور وہ ان سے چشم پوشی نہیں کر سکتے۔

خود ساختہ صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب حکام کے دوستانہ معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس کو اس قسم کی قربتوں پر بڑا افسوس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button