مشرق وسطی

عراقچی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے بیجنگ میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران صہیونی جارحیت، ایران کے پرامن ایٹمی حقوق اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔

عراقچی نے انسٹاگرام پر ایک بیان کہا کہ گذشتہ دنوں چین کا سفر کیا تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے 25ویں اجلاس میں شرکت کر سکوں۔ اس اجلاس کے موقع پر چینی صدر جناب شی جن پنگ اور شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور گفت‌و‌گو کا ایک قیمتی موقع فراہم ہوا، جس میں تعمیری اور مفید مشاورتیں انجام پائیں۔

یہ بھی پڑھیں : کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہیں، اعلی ایرانی عہدیدار

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کے دوران خطے میں صہیونی حکومت کی جارحیت اور امریکہ کی پشت پناہی سے ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کی نشاندہی کی گئی اور نتن یاہو حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

عراقچی نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں ایران کے عوام کے اس مسلمہ جوہری توانائی کے حق پر بھی زور دیا گیا اور صہیونی حکومت کی حالیہ مسلط کردہ جنگ کے خلاف شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی واضح حمایت پر اسلامی جمہوری ایران کی جانب سے تشکر کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button