مشرق وسطی

عراقچی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد بن سلمان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور تفصیلی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : وائٹ ہاؤس میں جولانی اور نتن یاہو کی متوقع ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور امت مسلمہ کو درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیل کی جانب سے امریکی حمایت کے تحت ایران پر حملے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا عمل معطل ہوگیا ہے۔ مشرق وسطی کے ممالک مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button