مشرق وسطی

اربعین، اسلامی اقتدار کا مظہر، قم میں پہلی بین الاقوامی اربعین کا انعقاد

شیعہ نیوز: قم میں پہلی بین الاقوامی اربعین کانفرنس میں ایران اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے علماء نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں اربعین، معنویت اور اسلامی اقتدار کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایران سمیت مختلف ممالک سے علمی و فکری شخصیات نے شرکت کی۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی بنیادِ علوم وحیانی "اسراء” کے سربراہ حجت‌الاسلام مرتضی جوادی آملی نے زیارت کے معرفتی اور عقیدتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ہر امام کا اپنی امت کے ساتھ ایک عہد ہوتا ہے۔ اس عہد کی کامل وفاداری اماموں کی قبور کی زیارت، ان سے محبت اور معرفت کے اظہار میں پنہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے تیار

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص شوق و ایمان کے ساتھ زیارت کرے تو قیامت کے دن وہ ائمہ کی شفاعت کا مستحق ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح توحید، نبوت اور امامت ہمارے اعتقادی اصولوں میں شامل ہیں، اسی طرح زیارت بھی ایک اعتقادی حقیقت ہے۔

نشست کے دوران کانفرنس کے سیکریٹری حجت‌الاسلام والمسلمین سید تقی واردی نے بتایا کہ مرکزی کانفرنس آئندہ سال جولائی میں صوبہ مازندران کے شہر ساری میں منعقد ہوگی جبکہ اس سے قبل تین علمی نشستیں منعقد کی جارہی ہیں۔ ان نشستوں کا مقصد اربعین مارچ کے معرفتی پہلو کو اجاگر کرنا اور علمی و تحقیقی بنیاد فراہم کرنا ہے۔

مجلس خبرگانِ رہبری میں مازندران کے نمائندے حجت‌الاسلام والمسلمین سید صادق پیشنمازی نے کہا کہ مازندران کے عوام نے تاریخی طور پر تشیع کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس طرح کی کانفرنسز کے نتیجے میں معاشرے میں مہدوی شعور اور اربعین مارچ میں عوامی شمولیت کا رجحان بڑھ سکتا ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقے بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین حجت‌الاسلام سید احمد رضوی نے اس موقع پر کہا کہ اربعین کا عالمی اجتماع اسلامی وحدت کے فروغ اور بین الاقوامی تنظیم سازی کے لیے بے مثال پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربعین صرف ایک عبادی تقریب نہیں، بلکہ یہ تشیع کے اقتدار اور امتِ مسلمہ کی اجتماعی شناخت کا اظہار بھی ہے۔

انہوں نے اربعین کو محبت و شعور کا سفر قرار دیا اور کہا کہ یہ راستہ ظہور کی طرف جاتا ہے اور ہمیں اس عظیم انقلاب کے لیے زمینہ فراہم کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button