مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اربعین حسینی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 داعشی خودکش گرفتار

شیعہ نیوز : عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی بغداد میں اربعین حسینی کے زائرین کے خلاف دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے جمعے کی شب خبر دی کہ سکیورٹی فورسز نے اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کے خلاف دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے داعش کے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

20 صفر 1442 ھجری قمری مطابق 8 اکتوبر 2020 بروز جمعرات حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب و انصار کا چہلم ہے اور اس موقع پر ہر سال دسیوں لاکھ کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی زائرین کربلا پہنچتے ہیں۔

اِس سال کورونا وائرس کی کے پیش نظر غیر ملکی زائرین کے لئے عراق کا سفر ممکن نہیں ہے اور وہ اربعین مارچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم عراق میں موجود غیر ملکی شہری عراقی عوام کے شانہ بشانہ ہر سال کی طرح اربعین مارچ میں شرکت کرتے ہوئے کربلائے معلیٰ پہونچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button