اربعین امام حسینؑ، زائرین کا کاروان سعودی عرب سے عراق میں داخل
شیعہ نیوز: دنیا بھر سے رسول (ص) آل رسول (ع) کے دلدادہ کروڑوں افراد ہر ممکن شکل میں خود کو سرزمین عراق میں داخل ہو رہے ہیں تاکہ اربعین حسینی کے موقع پر انجام پانے والے میلین مارچ میں شرکت کے بعد اپنے آقا و مولا سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری دے سکیں۔
ویڈیو میں سعودی عرب کے الاحساء علاقے سے عراق میں داخل ہونے والے اربعین حسینی کے زائرین کرام کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں عراقی شہری ان کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔زیارت اربعین پر آئمہ کرامؑ کی تاکید کی بنا پر لاکھوں شیعہ دنیا کے مختلف ممالک خاص کر عراق کے مختلف شہروں اور قصبوں سے کربلا کی طرف سفر کرتے ہیں، جن کی اکثریت پیدل چل کر اس عظیم مہم میں شریک ہوتی ہے، یہ پیاہ روی دنیا کی عظیم ترین مذہبی پیادہ روی سمجھی جاتی ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عراق کے نوجوانوں اور افریقی طلباء کی اجتماعی کوششوں سے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے نام سے موکب لگائے گئے۔ان موکب میں مہمان نوازی، ثقافتی اور تبلیغی امور کے علاوہ نائجیریا میں اسلامی تحریک کے قیام کی جامع تاریخ، ہدف اور پالیسی کے ساتھ ساتھ حکومت کے خلاف نائجیریا کے شیعوں کی مزاحمت کا راستہ اور فوج، مختلف قومیتوں کے زائرین کو سمجھایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال اسلامی تحریک نائیجیریا کی جانب سے اربینی واکنگ روٹ پر لگائے جانے والے موکب کے علاوہ عراق میں مقیم نائجیریا کے طلباء کے زیر انتظام شیخ ابراہیم زکزاکی کے نام سے عمود 1152 اور 852 پر موکب لگئے جاتے ہے۔