اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اربعین ویزہ پالیسی، ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا عراقی حکام سے رابطہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چہلم امام حسین ع کے موقع پر زائرین کو اسلام آباد میں قائم عراقی سفارت خانے سے ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات کی خبر سامنے آتے ہی ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی قیادت نے فوری طور پر اعلی پاکستانی اور عراقی حکام سے رابطہ کیا اور زائرین ابا عبداللہ الحسین ع کے لیے ویزا کے حصول کے عمل میں درپیش مشکلات کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر شعبہ امور خارجہ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے فوری پر اعلی عراقی حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی زائرین کو ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بریف کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد ان مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں عراقی وزارت داخلہ کی ہٹ دھرمی، ہزاروں زائرین مولا حسینؑ پریشان

ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ امور خارجہ کے سربراہ نے اس حوالے سے عراقی وزیراعظم کو ایک خط لکھا جس میں پاکستانی زائرین کو درپیش ان مشکلات کے حوالے سے اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور انہیں جلد از جلد برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے عراق کی اہم پارلیمانی سیاسی جماعتوں اور عراق کی صحافتی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا اور انہیں اس عنوان سے آگاہ کیا اور اس مسئلے کے حل میں ان سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ سیاسیات نے بھی اعلی پاکستانی حکام سے رابطہ اور ان سے زائرین کی جملہ مشکلات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے ہر سال چہلم امام حسین ع کے موقع پر زائرین کی سہولت کی خاطر عراقی حکومت ویزا کو پیشگی اپروول سے مستثنیٰ قرار دے دیتی ہے۔ رواں سال عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین کے لیے عائد پیشگی اپروول کی شرط کو ختم نہیں کیا اور عراقی حکومت نے پاکستان و بنگلہ دیش کے علاوہ پوری دنیا میں قائم سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو چہلم امام حسین کے لیے ویزا جاری کرنے کا اختیار دیا ہے لیکن پاکستان اور بنگلہ دیش کے لئے اس کا اختیار صرف بغداد امیگریشن ھیڈ آفس کے پاس رکھا ہے۔ جس کیوجہ زائرین کے لیے ویزا کے اجرا میں کافی تاخیر متوقع ہے۔ اس تاخیر کیوجہ سے فلائٹ بکنگز اور ہوٹل کینسل ہونے کے باعث اربوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستانی اور عراقی حکام نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کو یقین دلایا کہ وہ پاکستانی زائرین کے لیے ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات کو برطرف کرنے میں مکمل تعاون کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button