مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا بیانیہ امت مسلمہ سے خیانت ہے، عارف حسین
شیعہ نیوز: لاہور پریس کلب میں طلبہ تنظیموں کے قائدین کی پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے کہا کہ حکومت کے مسئلہ فلسطین کے تناظر میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں دو ریاستی حل کے بیانیہ نے فلسطین کاز کو نقصان پہنچایا ہے۔ حکومتی نمائندوں نے دو ریاستی حل کو اجاگر کیا جبکہ امت مسلمہ اور فلسطین کے عوام اس حل کو رد کرچکے ہیں، حکومتی اراکین نے دو ریاستی بیانیہ کی بات کرکے ملت ِپاکستان کے جذبات کی توہین کی ہے۔ ہم کسی بھی صورت اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کرتے، فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عرب خائن حکمرانوں کی مذمت کرتے ہیں، جنہوں نے اسرائیل سے تجارتی اور سفارتی تعلقات کو بڑھایا اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ مسجد الاقصیٰ قبلہ اول ہے اور اس کی آزادی تک جنگ رہے گی۔ پاکستان کی ملت، فلسطین کاز سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے