مشرق وسطی

مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، ایرانی آرمی چیف

شیعہ نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ملک کی موجودہ عسکری صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مستقبل کی جنگوں کے لیے بھی موزوں قرار دیا۔

رپورٹ کے مطا بق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے ملک کی وزارت دفاع کی عسکری صنعت کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کیجانب سے ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور قومی غیرت پر بدترین حملہ ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے ملک کی موجودہ عسکری صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مستقبل کی جنگوں کے لیے بھی موزوں قرار دیا۔

جنرل باقری نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں وزارت دفاع میں عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی پیشرفت تسلی بخش ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ الیکٹرانک وارفیئر، سائبر وارفیئر اور دیگر ہائی ٹیک شعبوں میں دشمن کی صلاحیتوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

ایرانی آرمی چیف نے مسلح افواج کی عسکری صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی جارحیت مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button