مشرق وسطی

مسلح افواج صہیونی حکومت کو تاریخی سبق سکھانے کے لئے تیار ہیں، ایرانی آرمی چیف کا رہبر معظم کو خط

شیعہ نیوز: ایرانی آرمی چیف جنرل حاتمی نے رہبر معظم انقلاب کے نام خط میں کہا ہے کہ مسلح افواج آپ کی قیادت میں صہیونی حکومت کو تاریخی سبق سکھانے کے لئے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام ایک خط میں صہیونی حکومت کے خلاف پوری طاقت کے کاروائی کرتے ہوئے سبق سکھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

جنرل حاتمی کے خط کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
محضرِ گرامی جناب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (دام ظلہ العالی)

السلام علیکم

یہ بھی پڑھیں : صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ منگل کو تہران میں ہوگی

عید سعید غدیر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو ولایت اور خدا کی نعمت کے مکمل ہونے کا دن ہے، اور اسی موقع پر، صہیونی حکومت کے ہاتھوں معزز کمانڈروں، سائنس دانوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر آپ کی خدمت میں تعزیت بھی عرض کرتا ہوں۔

میں تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کا سربراہ مقرر فرمایا۔

آپ کا یہ سپاہی اور ملتِ ایران کا فرزند، شہداء کے پاکیزہ خون اور اسلامی انقلاب کے بلند نصب العین پر بھروسہ کرتے ہوئے آپ سے یہ عہد کرتا ہے کہ بری، بحری، فضائی افواج کے جانبازوں کے ساتھ مل کر اپنے خون کے آخری قطرے تک ملک کی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت اور مقدس نظام اسلامی کا پوری قوت سے دفاع کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دلیر سپاہی، آپ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے، صہیونی حکومت کے پہلے حملے کے فوری بعد حضرت علی علیہ السلام کے حماسی جذبے سے الہام لیتے ہوئے، پوری اخلاص اور جانفشانی کے ساتھ دفاع میں میدان میں اُتر آئے، اور قابلِ قدر کارکردگی دکھائی اور اب بھی پوری آمادگی کے ساتھ، اس جعلی اور طفل کش حکومت کو مزید کاری اور فیصلہ کن ضربیں لگانے کے لیے تیار ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی رہنمائی اور حکیمانہ قیادت کے سائے میں، میں اس ذمہ داری کو بحسن و خوبی نبھاؤں، اور فوج کو ایک جدید، انقلابی اور دیگر مسلح اداروں کے ساتھ ہم آہنگ ادارہ بنا سکوں، تاکہ ہمارے ملک کی دفاعی اور جنگی صلاحیت مزید بڑھ جائے۔

ان شاء اللہ
امیر حاتمی

آرمی چیف اسلامی جمہوری ایران

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button