السویدہ کے مسلح گروہوں کا تحریر الشام کے دہشت گردوں سے مقابلہ
شیعہ نیوز: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ شام کے شہر السویدہ میں مسلح گروہوں نے دمشق پر قابض جولانی حکومت سے وابستہ دہشت گردوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
رپورٹ کے مطابق شام کے شہر السویدہ میں مسلح گروہوں نے دمشق پر قابض جولانی حکومت سے وابستہ دہشت گردوں کو اس شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی، تقریبات کا آغاز، کرمان میں عقیدت مندوں کا ہجوم
اسکائی نیوز کے نمائندے نے بتایا ہے کہ السویدہ میں مسلح گروہوں نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے سے دو روز قبل اس صوبے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق، سویدا کے جوائنٹ آپریشنز روم تک یہ اطلاعات پہنچی تھیں کہ جولانی عناصر کا ایک بڑا قافلہ کل رات گئے صوبے میں داخل ہوا ہے، جس پر السویدہ کے مسلح گروہوں نے جولانی حکومت کے مذکورہ اہلکاروں کو واپس دمشق بھیج دیا۔ کیونکہ السویدہ کے مسلح گروہوں اور دمشق پر قابض جولانی عناصر کے درمیان صوبے کے سیکورٹی مسائل کے حوالے سے اختلافات ہیں۔