مشرق وسطی

یمنی عوام کی خون سے رنگین سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسلحے کا بڑا معاہدہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی دفترخارجہ نے سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

عالمی میڈیا کے مطابق ہتھیاروں کے معاہدے میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں، امریکی دفترخارجہ کے مطابق میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ سعودی سرحد پر بڑھتے حملوں کے بعد کیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ ہتھیاروں کا پہلا اور بڑا معاہدہ ہے۔

امریکہ اپنے مفادات کیلئے اسلامی ملکوں میں مختلف قسم کی سازشیں کر رہا ہے۔ امریکہ کی ان سازشوں میں سے ایک مسلم ملکوں کے ہاتھوں ہتھیاروں کی فروخت بھی ہے تا کہ اس طرح اسلامی ممالک امریکی ہتھیاروں سے ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہو سکیں اور اس کی زندہ مثال یمن پر سعودی جارحیت ہے اور امریکہ مظلوم یمنی عوام کی حمایت کے بجائے سعودی عرب کی جارحیت کی نہ فقط حمایت کر رہا ہے بلکہ ابھی تو اس نے سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کا بڑا معاہدہ بھی کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button