دنیا

اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی لگائی جائے، 250 بین الاقوامی تنظیموں کا مطالبہ

شیعہ نیوز: اڑھائی سو سے زائد بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں نے صیہونی حکومت کو جنگی ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک پٹیشن پر دستخط کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 250 سے زائد بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) نے صیہونی حکومت کو جنگی ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک پٹیشن پر دستخط کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سکولوں پر حملہ کرنا اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے، انروا

ان بین الاقوامی اداروں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم F-35 طیارے تیار کرنے والی حکومتوں سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی نزاکت اس بات کی متقاضی ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روک دی جائیں۔

یہ بیان ایسے موقع پر جاری کیا گیا ہے کہ جب حال ہی میں امریکی حکومت نے 1800 MK84 ٹن بموں کی کھیپ مقبوضہ علاقوں میں پہنچا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button