مشرق وسطی

اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے، ابراہیم طہٰ

شیعہ نیوز: اسلامی تعاون کونسل کے سربراہ ابراہیم طہٰ نے ہیگ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کے لئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فرخت پر پابندی عائد کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون کونسل کے سربراہ نے صہیونی حکومت کو ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملے بڑھنے کی صورت میں شدید ردعمل دکھائیں گے، شیخ نعیم قاسم

تفصیلا ت کے مطابق القدس العربی نے کہا ہے کہ حسین ابراہیم طہٰ نے دی ہیگ میں اسرائیلی جارحانہ پالیسیوں کے نتائج کے عنوان سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری صہیونی حکومت کو ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی عائد کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے فراہم کئے گئے ہتھیار غزہ میں فلسطینی بے گناہ شہریوں کے خلاف استعمال کئے جاتے ہیں۔ فلسطینی عوام کے قتل عام سے انسانی المیہ وجود میں آسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں امن کے قیام کے لئے ایک فلسطینی حکومت کا قیام ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button