تل ابیب کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ بند کیا جائے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ
شیعہ نیوز: برطانوی پارلیمنٹ کے مستقل اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ تل ابیب کو ہتھیار کی فراہمی کا سلسلہ بند کیا جائے۔
یورو نیوز نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے ردعمل میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ بند کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین، 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں دوسرے صہیونی جنرل مستعفی
برطانوی پارلیمنٹ کے پانچ مستقل اراکین جن میں لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جرمی کوربن بھی شامل ہیں، نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اتحاد تشکیل دیا ہے اور لندن حکام سے اسرائیل کی دفاعی مدد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اتحاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کئی مہینے پہلے یہ مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے کہ 40 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں لہذا اس سلسلے کو روکنے کے لئے پہلے قدم کے طور پر برطانیہ کو اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ بند کرنا چاہئے۔
نمائندوں نے مزید کہا ہے کہ دفاعی امداد بند کرنے کے بعد صہیونی غیر قانونی آبادکاری کو ختم کرنے اور خود مختار فلسطین کی تشکیل اور ان کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا کیونکہ یہی پائیدار اور منصفانہ صلح کا بہترین راستہ ہے۔