اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی سعودی ولیعھد سے ملاقات

شیعہ نیوز: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدہ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات خاص طور پر فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی جبکہ خطے میں قیام امن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا –

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سالمیت کے دفاع کے لئے پرعزم ہے –

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ ایک ایسے وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں جب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی جمعہ سے سعودی عرب کے دورے پر ہوں گے –

پچھلے ایک سال کے دوران ریاض اور اسلام آباد کے درمیان مختلف مسائل پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کا یہ ساتواں دورہ سعودی عرب ہے ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد بھی دورے میں شامل ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button