اہم پاکستانی خبریں

آرمی چیف ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے تھے، ترجمان پاک فوج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مدت ملازمت میں ہرگز توسیع نہیں چاہتے تھے ،41 سال ملازمت کے بعد ہر شخص کادل چاہتا ہے وہ نارمل زندگی گزارے اور آرام کرے لیکن ان کے بین الاقوامی تعلقات اور حالات کی صورتحال کی وجہ سے توسیع قبول کی۔

زرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات (عامہ آئی ایس پی آر) کی ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم کا اختیار ہے جو انہوں نے استعمال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چین کی تاریخ میں پہلی بار چین کے صدر نے آرمی چیف جنرل باجوہ کوچین کے دورے کی دعوت دی اور ان سے بات چیت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بہت سے ملکوں کے سربراہان ایسے ہیں جن سے آرمی چیف کی پرسنل ریپوہے ، جس طرح کے پاکستان کے حالات تھے اور سکیورٹی تھریڈتھے ،ان حالات میں وزیراعظم عمران خان نے اپنا اختیار استعمال ہے اور اس کے مثبت اثرات آئیں گے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ تمام باتیں من گھڑت ہیں کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے 125 جرنیلوں کی پروموش رکی ہے، یہ سب یوٹیوب کی آوازیں ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے، ایک کے بدلے ایک ہی پروموشن ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button