
سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کردی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں سماعت کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 6 ماہ کی توسیع دے دی۔
عدالت نے فیصلے میں ابتدائی طور پر کہا کہ حکومت 28 نومبر سے آرمی چیف کو تسیع دے رہی ہے، حکومت نے ایک موقف سے دوسرا موقف اختیار کر رہی ہے۔
حکومت نے اٹارنی جنرل کی جانب سے پیش کی گئی نئی دستاویز کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا۔
اس اہم کیس پر سب کی نظریں تھیں کیونکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت آج رات ختم ہورہی ہے اور حکومت کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے اقدام پر عدالت کو مطمئن کرے۔
عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے جیورسٹ فاؤنڈیشن کے وکیل ریاض حنیف راہی کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست پر مسلسل تیسرے روز سماعت کی۔
عدالت کی جانب سے دوبارہ سماعت شروع کرنے سے قبل حکومت کو ان ہدایت پر عمل کرنے کا کہا گیا۔
بیان حلفی جمع کروائیں کہ اس معاملے پر 6 ماہ میں قانون سازی کریں گے۔
ترمیمی نوٹیفکیشن
اس ترامیمی نوٹیفکیشن میں ان نکات کی ہدایت کی گئی
– نوٹیفکیشن سے سپریم کورٹ کا ذکر حذف کیا جائے
– آرمی چیف کی 3 سال کی مدت کا ذکر نکالا جائے
– آرمی چیف کی تنخواہ و مراعات کو واضح کیا جائے