اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مزار قائد پر حاضری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے دورہ کراچی کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے قائداعظمؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو آپریشنل، سیکیورٹی اور فارمیشن کے دیگر امور بشمول سندھ بالخصوص اندرون سندھ میں حالیہ قدرتی آفات کے دوران سول انتظامیہ کی مدد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں شمالی وزیر ستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

آرمی چیف نے ملک میں حالیہ سیلاب کے دوران آپریشنل تیاریوں اور سندھ کے لوگوں تک پہنچنے پر فوج اور رینجر کے دستوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے صوبے خصوصاً کراچی میں محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے فارمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔ قبل ازیں کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button