اہم پاکستانی خبریں

آرمی چیف اس وقت صلاح الدین ایوبی، محمود غزنوی بن جائیں، دو ارب مسلمان آپکی پشت پر ہونگے، سراج الحق

شیعہ نیوز:جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”فلسطین مارچ“ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ کے لاکھوں شرکاء جن میں مرد وخواتین، بچے، بزرگ، نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے نے امریکی و صہیونی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں و حماس کے مجاہدین کی جدوجہد اور تحریک مزاحمت کو سلام پیش کیا اور ان سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، رہبر و رہنماء مصطفیؐ مصطفیٰ، خاتم النبیاؑ مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ، لبیک لبیک الھم لبیک، لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی اور شرکاء میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ میں سکریٹری جنرل اور یو این او کو جگانے کے لئے ایک کروڑ پٹیشن پاکستان کی عوام کی طرف بھیجیں گے اور مطالبہ کریں کہ اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے، اگر اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام نہیں ڈالی گئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم ہوگی، امریکہ صدر نے کہا کہ ہم اسرائیل کا ساتھ دیں گے، ہم امریکی صدر سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر تم نے اسرائیل کا ساتھ دیا تو ہم اسلام آباد میں سفارتخانے کے گھیراؤ کے لیے طوفان اقصیٰ کا اعلان کریں گے اور فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دیں گے۔

سراج الحق نے فلسطین مارچ میں اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کیا اور شرکاء سے سوال کیا کہ کیا وہ اس کے لیے تیار ہیں تو لاکھوں افراد نے فلک نعرے لگاتے ہوئے اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم خیر مقدم کرتے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب نے فلسطین کے حوالے سے آپس میں رابطے شروع کیے ہیں، اگر حکمرانوں نے غیر جانبداری اور خاموشی اختیار کی تو ہم سمجھیں کہ انہوں نے اسرائیل اور امریکہ ساتھ دیا، وزیر اعظم سن لیں کہ ابھی چائنہ نہیں بلکہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ بچانے کے لیے فلسطین جانے کا وقت ہے، آرمی چیف صاحب سے کہتا ہوں کہ اس وقت صلاح الدین ایوبی، محمود غزنوی بن جائیں دو ارب مسلمان آپ کی پشت میں ہوں گے، امت کو اس وقت صلاح الدین ایوبی، محمود غزنوی اور محمد بن قاسم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے پوری دنیا میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی، آج پاکستان کے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا فلسطین کے لیے ہے، ہم اللہ پر ایمان رکھتے ہیں کہ امت کی بیداری اور جذبہ طوفان کے آگے نہ اسرائیل اور نہ ان کا سرپرست امریکہ ٹھہر سکے گا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی شکست یقینی ہے، فلسطین کی مائیں اپنے بچوں کو شہادت کا درس دیتی ہیں، اگر ساری دنیا بھی ایک ہوجائے تو ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتی، حقیقیت یہ ہے کہ یہ مجاہدین ہماری عزت اور ہمارا علم ہے، اقوام متحدہ میں ایک ہزار بار فلسطین کے حق میں قراردادیں منظورکی گئیں ہیں، اگر ان قراردادوں پر عمل نہ کیا جائے تو پھر حماس کے مجاہدین مزاحمت کا راستہ اختیار کریں گے، ایمان اصل طاقت ہے، ٹیکنالوجی، امریکہ بحری بیڑہ طاقت نہیں ہے، اللہ کا وعدہ ہے کہ جو اللہ پر ایمان لائے گا کامیاب وہی ہوگا، امریکہ پتھر اور غلیل سے لڑنے والوں کو دہشت گرد اور ان پر ٹینک چڑھانے والوں کی حمایت کرتا ہے، آج فلسطین کی مائیں، بہنیں اپنے بچوں کو جہاد کے لیے تیار کررہی ہیں، حماس کے مجاہدین سرخرو ہیں، امت ان پر فخر کرتی ہیں، صلاح الدین ایوبی کی سنت کو زندہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے اپنی نیٹو فورسز اور دس ممالک کی افواج کے ذریعے افغانستان میں حملہ کیا، افغانستان نے امریکہ کو شکست دی اور آج اس کی کرنسی پاکستان کی کرنسی سے تین گناہ زیادہ بہتر ہے، حکمران آگے بڑھیں قوم بیت المقدس کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button